27 جون، 2017، 3:10 PM

روس کا امریکہ اور شمالی کوریا سے گفتگو کا مطالبہ

روس کا امریکہ اور شمالی کوریا سے گفتگو کا مطالبہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ اور شمالی کوریا پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی معاملات کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورکولف  نے امریکہ اور شمالی کوریا پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی معاملات کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کسی پیشگی شرط کے بغیر جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کو حل کرنے کا خواہاں ہے اور روس اس سلسلے میں مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اس نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کویرا کو مسائل گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور کشیدگی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

News ID 1873481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha